ملک نازک صورت حال میں ، وقت ہے مل کر مسائل پر بات کریں، مولانا فضل الرحمان

ملک نازک صورت حال میں ، وقت ہے مل کر مسائل پر بات کریں، مولانا فضل الرحمان
کیپشن: سکرین شاٹ

پشاور:جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے  کہ ملک نازک صورت حال سے دوچار ہے، وقت ہے کہ مل کر بیٹھیں اور مسائل پر بات کریں.

تفصیلات کے مطابق پشاور میں جے یو آئی سیکرٹریٹ میں قبائل کانفرنس سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کرتارپور میں کی جانے والی تقریر اگر نوازشریف کرتے تو انہیں غدار کہا جاتا، کوئی اور ہندوستان کے ساتھ دوستی کی بات کرے تو اسے بھی غدار کہا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انڈیا کے ساتھ دوستی کا راستہ کھولاجا رہا ہے لیکن ہندوستان نے سارک کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا واضح جواب دے دیا ہے۔

جے یو آئی سربراہ کا کہنا تھا کہ ہندوستان کی سرحد کو پرامن بنایا جا رہا ہے اور پاک افغان سرحد پر جنگ کے محاذ کی طرف جا رہے ہیں، یہ کون سی سیاست ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ فاٹا انضمام کا قانون آنکھیں بند کر کے پاس کیا گیا اور فاٹا میں اضطراب پیدا کیا جا رہا ہے۔