ہاشم آملہ کو جنوبی افریقی حکومت نے بڑے قومی اعزاز سے نواز دیا

ہاشم آملہ کو جنوبی افریقی حکومت نے بڑے قومی اعزاز سے نواز دیا
کیپشن: photo:india Today

ڈربن: عالمی شہرت یافتہ مایہ ناز بلے باز ہاشم آملہ کو جنوبی افریقہ کی حکومت نے شاندار کارکردگی پر"آرڈر آف ایکامانگا" ایوارڈ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی ساری تقریر کا متن 'میں' نہیں تو کچھ بھی نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے کرکٹر ہاشم آملہ کو کرکٹ میں شاندار کارکردگی پر جنوبی افریقی حکومت کی جانب سے قومی ایوارڈ دیاگیا ہے۔ وہ "آرڈر آف ایکامانگا" ایوارڈ وصول کرنے والے پہلے پروٹیز بیٹسمین ہیں، اس سے قبل فاسٹ بولرز شان پولاک اور مکھایا نتینی کو بھی یہ ایوارڈ دیا جا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کا جلسہ ،گریٹر اقبال پارک کوڑے کے ڈھیر میں تبدیل

یہ ایوارڈ جنوبی افریقہ کے بڑے قومی ایوارڈ میں سے ایک ہے جو آرٹس، کلچر، ادب، موسیقی، صحافت اور اسپورٹس میں شاندار کارکردگی اور خدمات پر دیا جاتا ہے۔ آملہ نے جنوبی افریقہ کی طرف سے 117 ٹیسٹ، 164 ون ڈے اور 43 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز کھیلے ہیں اور مجموعی طور پر 17794 رنز ا سکور کئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:افغان دارالحکومت کابل میں دو دھماکے، 21 افراد ہلاک

وہ ٹیسٹ کرکٹ میں جنوبی افریقہ کی طرف سے ٹرپل سنچری بنانے والے واحد بیٹسمین بھی ہیں۔ انہوں نے انگلینڈ کے خلاف اوول میں 311 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی۔واضح رہے کہ انگلینڈ میں ہیمپشائر کی جانب سے کا ونٹی کرکٹ کھیلنے میں مصروف ہاشم آملہ نے ایوارڈ لسٹ میں اپنا نام شامل ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایوارڈ کو جنوبی افریقی عوام کے نام کیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں