وزیرخارجہ شاہ محمود  کا نیوزی لینڈ کے ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، باہمی امور پر تبادلہ خیال

وزیرخارجہ شاہ محمود  کا نیوزی لینڈ کے ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، باہمی امور پر تبادلہ خیال


اسلام آباد :وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے نیوزی لینڈ کے  ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس کے دوران کورونا کے عالمی چیلنج سمیت دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے نیوزی لینڈ کے وزیرخارجہ وینسٹن پیٹرز سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس کے دوران کورونا کے عالمی چیلنج سمیت دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان، نیوزی لینڈ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو انتہائی قدرکی نگاہ سے دیکھتا ہے، اس غیر معمولی وبائی چیلنج سے نبرد آزما ہونے کیلئے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے،کورونا وبا کے غیرمعمولی پھیلا ئو کے باعث دنیا معاشی بحران کی جانب بڑھ رہی ہے، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں جاری بلا جواز کرفیو کے فوری خاتمے کیلئے بھارت پر دبائو  ڈالے۔

شاہ محمود نے نیوزی لینڈ کے وزیرخارجہ کو بھارت میں بڑھتے اسلاموفوبیا پر تشویش سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی نے حالیہ رپورٹ میں بھارت میں بڑھتی مذہبی منافرت کا پردہ چاک کیا۔

نیوزی لینڈ کے وزیرخارجہ وینسٹن پیٹرز نے کہا کہ ان کا ملک مذہبی آزادی اور بین المذاہب ہم آہنگی پر یقین رکھتا ہے، انہوں نے 200 سے زائد پاکستانی طلبا کا کورونا وبا کے دوران خصوصی خیال رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔