اظہر محمود کو اہم ذمہ مل گئی ،نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کیلئے ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

 اظہر محمود کو اہم ذمہ مل گئی ،نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کیلئے ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

لاہور:اظہر محمود کو اہم ذمہ مل گئی ،نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کیلئے ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر کردیے گئے ہیں۔ اظہر محمود اس قبل پاکستان ٹیم کے باؤلنگ کوچ رہ چکے ہیں، سیریز میں وہاب ریاض سینئر ٹیم منیجر اور منصور رانا ٹیم منیجر ہوں گے۔

محمد یوسف بیٹنگ کوچ اور سعید اجمل سپن بولنگ کوچ مقرر کیے گئے ہیں۔نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کےلیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان  کل لاہور میں ہوگا۔

پانچ میچوں کی سیریز 18 سے 27 اپریل تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم 14 اپریل کو پاکستان پہنچے گی۔

مصنف کے بارے میں