اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کا احترام لیکن کل الیکشن ممکن نہیں: رانا ثناء اللہ 

اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کا احترام لیکن کل الیکشن ممکن نہیں: رانا ثناء اللہ 
سورس: File

اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں لیکن یہ قابل عمل نہیں ہے۔ عدالتی فیصلے قابل عمل ہونے چاہئیں۔ 

                                                              

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اتنے کم وقت میں اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانا ممکن نہیں ہے۔ 1000 پولنگ سٹیشنز پر اسلام آباد پولیس کو تعینات نہیں کرسکتے۔ 

انہوں نے کہا کہ پولیس کے ساتھ ہمیں رینجرز اور ایف سی کو بھی الیکشن کیلئے بلانا ہے ۔ اتنی جلدی الیکشن کیلئےسیکیورٹی فراہم کرنا ممکن نہیں ۔ 

رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ اب تو الیکشن کانیا شیڈول جاری ہوسکتا ہے ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کریں گے ۔ایک ہزار پولنگ اسٹینشز کیلئے کم وقت میں انتظامات نہیں ہوسکتے ۔ 

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اپنے طور پر اپیل دائر کرنے کامجاز ہے۔  عدالت کاحکم سرآنکھوں پر مگر قابل عمل  نہیں۔ 

مصنف کے بارے میں