صارفین کیلئے یوٹیوب ایک نئے انداز میں!

صارفین کیلئے یوٹیوب ایک نئے انداز میں!

کیلی فورنیا: مایہ ناز سرچ انجن گوگل نے 12 سال کے طویل عرصے بعد یوٹیوب کا لوگو تبدیل کر دیا۔نئے لوگو میں ٹیوب ان ٹیوب ڈیزائن کو ختم کر دیا ہے۔

ٹیوب ٹیکسٹ کے ساتھ پلے بٹن پہلے دائیں طرف ہوتا تھا اسے وہاں سے ہٹا دیا ہے۔ اس کی بجائے صرف پلے آئیکون کو بائیں طرف منتقل کر دیا گیا ہے۔ اب دائیں طرف یوٹیوب مکمل لکھا ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ پلے بٹن کا سرخ رنگ بھی اب پہلے سے زیادہ گہرا ہے۔گزشتہ کچھ عرصے میں یوٹیوب میں نئے فیچر بھی شامل کیے گئے ہیں۔اب صارفین موبائل ڈیوائسز میں پلے بیک سپیڈ کو بھی ایڈجسٹ کر سکتے ہیں۔