چین کی بھارت کو ایک بار پھر انتباہ

چین کی بھارت کو ایک بار پھر انتباہ
چین کی بھارت کو ایک بار پھر انتباہ
چین کی بھارت کو ایک بار پھر انتباہ
چین کی بھارت کو ایک بار پھر انتباہ
چین کی بھارت کو ایک بار پھر انتباہ
چین کی بھارت کو ایک بار پھر انتباہ

بیجنگ:  پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے 90 ویں یوم تاسیس کے موقع پر آرمی پریڈ میں چین نے اپنی فوجی طاقت کا  بھرپورمظاہرہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انڈیا اور چین کے درمیان سکم میں ڈوکلام سرحد پر کشیدگی کے پیش نظر چین نے اپنے 90ویں یوم تاسیس کے موقع پر آرمی پریڈ کرتے ہوئے اپنی طاقت کا مظاہر ہ کیاہے ۔
سب سے اہم بات یہ ہے کہ چینی صدرشی جن پنگ فوجی لباس اس پریڈ میں شریک ہوئے۔انھوں نے کہا کہ دراندازی کرنے والی قوتوں سے نمٹنے کے لیے چین پوری طرح تیار ہے۔ چین کے شمالی صوبے اندرونی منگولیا میں منعقد پریڈ میں 12 ہزار فوجیوں نے حصہ لیا اور جدید ترین ہتھیاروں کی نمائش کی گئی۔

انھوں نے کہا کہ یہ چین کے لیے دنیا کو یہ بتانے کا موقع تھا کہ ان کے پاس کون کون سے جدید ہتھیار ہیں۔ انھوں نے بطور خاص میزائلوں کی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ان میں جوہری ہتھیار لے جانے والی میزائلوں کے ساتھ موبائل میزائل بھی شامل تھے جنھیں آپ ٹرک میں لے جا کر دوسری جگہ سے داغ سکتے ہیں۔


اس دوران سو سے زیادہ جنگی طیارے آسمان میں گشت کر رہے تھے۔ چھ ہزار سے زیادہ ٹینک اور توپیں اور دوسرے ہتھیار پریڈ میں پیش کیے گئے۔ چینی وزارت دفاع کے مطابق ان میں سے نصف پہلے کبھی دکھائے نہیں گئے تھے۔