370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر کی تقسیم کا عمل شروع

370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر کی تقسیم کا عمل شروع

 نیو دہلی: عالمی رسوائی کے باوجود ہٹ دھرم مودی سرکار باز نہ آئی، آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد آج سے جموں و کشمیر کی تقسیم کا عمل شروع کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نئے معاہدے کے تحت جموں و کشمیر ایک کروڑ 22 لاکھ افراد پر مشتمل ایک علیحدہ اور لداخ 30 ہزار افراد پر مشتمل دوسری اکائی کہلائے گا،

دونوں اکائیاں نئی دہلی میں موجود وفاقی حکومت کے زیرِ انتظام ہوں گی۔ نریند مودی نے ریاست گجرات میں ایک تقریب سے خطاب میں کہا آرٹیکل 370 نے مقبوضہ کشمیر کو علیحدگی پسندی اور دہشتگردی دی ہے۔

آرٹیکل کی وجہ سے ہمارے 40 جوانوں نے جان گنوائی، اسی لیے آرٹیکل 370 کی دیوار کو ہمیشہ سے کیلئے ختم کر دیا گیا ہے۔