ایف بی آر مالی سال کے پہلے 9 ماہ کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام

 ایف بی آر مالی سال کے پہلے 9 ماہ کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام

اسلام آباد : ایف بی آر مالی سال کے پہلے 9 ماہ کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام  رہا۔۔ذرائع  کے مطابق جولائی تا مارچ ٹیکس شارٹ فال277 ارب روپے تک پہنچ گیا  ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جولائی تا مارچ ایف بی آر کی ٹیکس محصولات 5 ہزار 156 ارب روپے رہیں ۔   مالی سال کے پہلے 9 ماہ کا ٹیکس ہدف 5 ہزار 433 ارب روپے مقرر تھا ۔مارچ کا ٹیکس شارٹ فال 67 ارب روپے رکارڈ کیا گیا ۔مارچ کے دوران ایف بی آر کی ٹیکس وصولی 660 ارب روپے رہی  جبکہ مارچ کیلئے ایف بی آر کا ٹیکس ہدف 727 ارب روپے مقرر کیا گیا  تھا۔

اعدادو شمار کوحتمی شکل دینے تک ٹیکس وصولی میں اضافے کا امکان ہے ۔

مصنف کے بارے میں