ہنڈا کے بعد یاماہا نے بھی موٹر سائیکل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

ہنڈا کے بعد یاماہا نے بھی موٹر سائیکل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

 لاہور : ہنڈا کے بعد اب یاماہا کمپنی  نے بھی  موٹر سائیکل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

  ذرائع کے  مطابق  یاما ہا موٹر سائیکل کی قیمت میں  38 ہزار روپے تک  کا اضافہ کیا گیا ہے ، نئی قیمتوں کے مطابق یاماہا وائی بی 125 زی کی قیمت 34 ہزار روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 8 ہزار 500 سے بڑھا کر 3 لاکھ 42 ہزار 500 روپے کر دی گئی ہے۔جبکہ وائی بی 125 زی ایکس 36 ہزار روپے مہنگی ہو کر 3 لاکھ 30 ہزار 500 سے 3 لاکھ 66 ہزار 500 روپے کی ہو گئی ہے۔ 

 یاماہا کی وائی بی آر 125 سی سی کی قیمت 37 ہزار روپے اضافے کے ساتھ  3 لاکھ 39 ہزار 500 روپے سے بڑھ کر 3 لاکھ 76 ہزار 500 روپےہو گئی ہے، وائی بی آر 125 جی بھی 38 ہزار 500 روپے مہنگی ہو کر 3 لاکھ 53 ہزار سے 3 لاکھ 91 ہزار 500 روپے کی ہو گئی ہے۔

 یاد  رہے کہ  کمپنی  کی جانب سے جاری کردہ   نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے  ہی  ہوگا ۔
 

مصنف کے بارے میں