نگران وزیر اعظم نہ بنانے پر ڈار نے 20 روپے فی لٹر  پٹرول بڑھا کرعوام کی مکمل طور پر منجی ٹھونک دی، سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے

 نگران وزیر اعظم نہ بنانے پر ڈار نے 20 روپے فی لٹر  پٹرول بڑھا کرعوام کی مکمل طور پر منجی ٹھونک دی، سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے

لاہور: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اچانک اضافہ پر سوشل میڈیا پر  صار فین نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے بعض نے حکومت کے فیصلہ کو سراہا تو بعض نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو آڑے ہاتھوں لیا۔

ایک صارف نے لکھا: 

"ن لیگ نے جاتے ہوئے پیٹرولم مصنوعات کے قیمتوں میں اضافہ کیا وہ اتنے سادہ نہیں ہے کہ ان کو اس فیصلے کی سیاسی نقصان کا پتہ نہ ہو ۔ وہ قیمتوں میں کمی کرکے بھی جا سکتے تھے اس کا سیاسی فائدہ تو ہوتا لیکن آئی ایم ایف کا معاہدہ ختم ہوتا اور ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہوتا"

a9b16781478f126a3f67d9af1464dec1

دوسرے صارف نے لکھا: 

 "نگران وزیر اعظم نہ بنانے پر  اسحاق ڈار نے 20 روپے فی لٹر  پٹرول بڑھا کرعوام کی مکمل طور پر منجی ٹھونک دی"

48637357cd0edad12543c43e9a4cf566

سینئر  صحافی رضوان رضی نے لکھا: 

"جب بھی پٹرول کی قیمت میں کمی کرنا ہو تو اسحاق ڈار صاحب خود سکرین پر آ کر بتانا ضروری خیال کرتے ہیں۔ آج بیس روپے اضافے پر ان کے ضمیر پہ اس قدر بوجھ تھا کہ وہ سکرین پر نہیں آئے اور رضائی میں منہ چھپا کر روتے رہے۔"

a68b56a85c8214065570a2b2ccacaf15

خیال رہے کہ  ڈار نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں بتایا کہ اگرچہ عالمی سطح قیمتوں میں اضافہ پہلے ہوا مگر حکومت پاکستان نے اس ضمن میں اعلان میں تاخیر اس لیے کی کیونکہ حکومت چاہتی کہ وہ تمام ذرائع دیکھے جائیں جن کی مدد سے کم سے کم اضافی بوجھ عوام تک منتقل کیا جائے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ صبح وزیر اعظم سے اس حوالے سے بات چیت ہوئی اور انھوں نے کہا کہ جتنا کم ممکن ہو اتنا اضافہ کیا جائے لیکن ہم سب کو معلوم ہے کہ ہماری آئی ایم ایف کے ساتھ پیٹرولیم لیوی کے معاملے کچھ یقین دہانیاں اور شرائط ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ماضی میں حکومت نے ایسا ہی کیا کہ آئی ایم ایف معاہدے میں ہونے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کیں جس سے ملک اور قوم کا نقصان ہوا۔