پی این ایس سی کا چوتھا  جہاز  کیمرون میں حادثے کا شکار ہوکر خراب ہوگیا

 پی این ایس سی کا چوتھا  جہاز  کیمرون میں حادثے کا شکار ہوکر خراب ہوگیا

کراچی :پی این ایس سی کا چوتھا  جہاز  کیمرون میں حادثے کا شکار ہوگیا۔ پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن  کا جہاز سبی بھی کیمرون ساحل کے قریب حادثے کا شکار ہو کر خراب ہوگیا۔شپنگ ذرائع کے مطابق ٹکر سے جہاز کے پروپیلر، بوائلر اور باڈی کو نقصان پہنچا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  پی این ایس سی کا جہاز ’سبی‘ ایک ماہ سے کیمرون پورٹ ڈوآلہ پر رکا ہوا ہے۔دوسری جانب ترجمان پی این ایس سی کے مطابق جہاز سبی کے بوائلر میں معمولی خرابی دور کر دی گئی، جہاز  جلد تجارتی سفر شروع کرے گا۔


شپنگ ذرائع کے مطابق  پی این ایس سی کے 4 جہاز خراب ہو کر مختلف بندر گاہوں پر رکے ہوئے ہیں۔

مصنف کے بارے میں