الیکشن کمیشن کا بلوچستان میں دھماکوں کا نوٹس، رپورٹ طلب

الیکشن کمیشن کا بلوچستان میں دھماکوں کا نوٹس، رپورٹ طلب

 الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان میں دھماکوں کا نوٹس لے لیا۔


الیکشن کمیشن نے بلوچستانمیں تین شہروں  کوئٹہ، تربت اور جعفرآباد میں دھماکوں کا نوٹس لے لیا،صوبے کے چیف سیکریٹری اور پولیس کے سربراہ سے فوری رپورٹ طلب کر لی۔

خیال رہے گذشتہ روز بھی بلوچستان میں  پیپلز پارٹی کے دو امیدواروں کے گھر اور دفتر پر دستی بم حملے ہوئے تھے جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

منگل کو صوبے کے ضلع سبّی میں پاکستان تحریک انصاف کی ریلی کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں چار افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اس حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔

مصنف کے بارے میں