میں نے اپنے دور میں بہت سخت فیصلے لیے، کسی کویقین نہ تھاکہ معیشت سنبھالنےمیں کامیاب ہوجاؤں گی:شمشاد اختر 

میں نے اپنے دور میں بہت سخت فیصلے لیے، کسی کویقین نہ تھاکہ معیشت سنبھالنےمیں کامیاب ہوجاؤں گی:شمشاد اختر 

کراچی:سٹیٹ بینک کی سابق گورنر اور سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر کا کہنا ہے کہ  میں نے اپنے دور میں بہت سخت فیصلے لیے، کسی کویقین نہ تھاکہ میں معیشت سنبھالنےمیں کامیاب ہوجاؤں گی۔کراچی میں اوورسیز  چیمبر میں ویمن امپاورمنٹ ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق گورنر سٹیٹ بینک شمشاد اختر نے کہا کہ میں نے اپنے دور میں بہت سخت فیصلے لیے، کسی کویقین نہ تھاکہ میں معیشت سنبھالنےمیں کامیاب ہوجاؤں گی۔

ان کاکہنا تھا کہ  ایسا نہیں کہ عالمی سطح کےاداروں میں خواتین کے خلاف تعصب نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بینکنگ سیکٹر کے لوگ طاقتور اور پیسے والے ہیں۔ وزارت خزانہ والے سمجھتے تھے مجھے کچھ نہیں پتا، کسی کویقین نہ تھاکہ میں معیشت سنبھالنےمیں کامیاب ہوجاؤں گی۔

سابق گورنر سٹیٹ بینک کا کہنا تھاکہ مجھے پریزینٹیشنز دی جارہی تھیں، میں نےکہا میں معیشت دان ہوں یہ رہنے دیں، سول سرونٹس جذبہ نہیں بڑھاتے آپ کو خود ہی کام کرنا ہوتا ہے۔

مصنف کے بارے میں