"نگران سیٹ اپ اور عام انتخابات کے فیصلے مشاورت سےکئےجائیں گے"،وزیر اعظم کی مولانا فضل الرحمان کویقین دہانی، گلے شکوے دور

اسلام آباد :وزیر اعظم شہبازشریف نے دبئی میں پیپلز پارٹی کے ساتھ ن  لیگ کے قائد نوازشریف کے مذاکرات پر مولانا فضل الرحمان کو تحفظات دورکرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔ 

سیاسی قائدین کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات میں دبئی مذاکرات ، آئندہ عام انتخابات اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر تفصیلی مشاورت ہوئی ۔ سربراہ پی ڈی ایم نےمستقبل کے سیاسی لائحہ عمل پر مشاورت نہ کرنے کے گلے شکوے کئے ۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے پی ڈی ایم سربراہ اور جمعیت علمااسلام کے سربراہ کو میاں نواز شریف کا پیغام بھی پہنچایا، وزیر اعظم نے مولانا فضل الرحمان کو ، دبئی میں میاں نواز شریف کی ملاقاتوں پر بریف کیا  اور یقین دہانی کرائی کہ نگران سیٹ اپ اور عام انتخابات کےحوالے سے فیصلے مشاورت سےکئےجائیں گے۔وزیراعظم کا مشکل فیصلوں میں ساتھ کھڑے ہونے پرمولانا کو خراج تحسین پیش کیا۔اور کہا ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنا اور آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کرنا اتحادیوں کے تعاون سے ممکن ہوا ۔

مولانا فضل الرحمان نے ملک کو معاشی مشکلات سے نکانے اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے پر وزیراعظم اور اتحادی حکومت کی تعریف کی ۔سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے پر حکومت کے سخت ردعمل کو درست قرار دیا ،سویڈن کے انتہائی افسوسناک واقعہ پر وزیراعظم کا بیانیہ قابلِ تعریف ہے ۔

مصنف کے بارے میں