ہم الائنس کے ساتھ احتجاج کرنے جارہے ہیں اور وہ جاری رہے گا: گوہر خان

ہم الائنس کے ساتھ احتجاج کرنے جارہے ہیں اور وہ جاری رہے گا: گوہر خان

راولپنڈی:چیئرمین  پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کاکہنا ہےکہ  ہم الائنس کے ساتھ احتجاج کرنے جارہے ہیں اور وہ جاری رہے گا۔ گوہر خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہاک ہم الائنس کے ساتھ احتجاج کرنے جارہے ہیں اور وہ جاری رہے گا۔

 بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ ہماری کسی سے مذاکرات سے متعلق کوئی بات چیت نہیں ہو رہی۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ احتجاج سے متعلق ہماری بات چیت چل رہی ہیں۔  چیئرمین پی ٹی آئی نے واضح کیا کہ ایم کیو ایم پاکستان، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے علاوہ سب سے بات چیت کریں گے۔ 

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمیں پارلیمنٹ میں بولنے کا موقع نہیں دیا جاتا۔ ہم پُرامن احتجاج کرتے ہیں پھر بھی ہم پر مقدمات درج کیے جاتے ہیں۔ ہم اپنے حقوق کےلیے نکلتے ہیں، پھر بھی ہمیں روکا جارہا ہے۔انکا کہنا تھا کہ ہم واحد سیاسی جماعت ہیں جس میں سب کو بات کرنے کا موقع دیا جاتا ہے۔
بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے متعلق بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ان کی رہائی بہت ضروری ہے، ہماری کوشش تھی عید سے قبل رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں 14 گھنٹوں کی طویل سماعتیں ہوئی۔ بانی پی ٹی آئی مئی میں اڈیالہ جیل سے رہا ہوں گے اور عوام کے درمیان ہوں گے۔ 
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ جیل انتظامیہ نے انتظار پنجوتھا کو آج بھی اندر جانے کی اجازت نہیں دی، انتظار پنجوتھا ہمارا فوکل پرسن ہے، جانے کی اجازت نہ ملنے پر بانی پی ٹی آئی نے احتجاج کیا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز اور آصف زرداری کو چھوٹ ہے، نیب کیسز ختم کر کے نواز شریف کو کلین چٹ دی گئی۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف فارم 45 پر اپنی سیٹ ہار چکے ہیں۔ عون چودھری اور علیم خان بھی اپنی سیٹ پر ہار چکے ہیں۔ 
انکا کہنا تھا کہ ہم الائنس کے ساتھ احتجاج کرنے جارہے ہیں اور وہ جاری رہے گا، پیپلز پارٹی اور انکے سیاسی ونگ کے علاوہ سب کے ساتھ ہو سکتا ہے۔ ہمارا احتجاج عدلیہ کی بحالی اور قانون اور آئین کی بالادستی کے لیے ہے۔ لاہور کے احتجاج میں سلمان اکرم راجہ کا اہم کردار ہوگا۔

مصنف کے بارے میں