2024 کا آغاز، ہوائی فائرنگ او رآتش بازی کا مظاہرہ، 23 افراد زخمی، 55 گرفتار

2024 کا آغاز، ہوائی فائرنگ او رآتش بازی کا مظاہرہ، 23 افراد زخمی، 55 گرفتار
سورس: file

کراچی: سال نو کا آغاز پر مختلف شہروں میں ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کی گئی۔کراچی میں   فائرنگ  سے 23افراد  زخمی  ہوگئے۔ 

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، کراچی اور لاہور سمیت دیگر شہروں میں آتش بازی ، ہلہ گلہ اور ہوائی فائرنگ کی گئی ۔کراچی میں   فائرنگ  سے23افراد  زخمی ہوئے۔زخمی افراد  کو   اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

سال نو کے آغاز پر ہوائی گائرنگ کرنے والے 55افراد مختلف مقامات سے   گرفتار  کرلیے گئے ۔

خیال رہے کہ پاکستان سمیت دنیا  بھر کے لوگوں نے 31 دسمبر کی رات 12 بجے سال 2023 کو خیرباد کہتے ہوئے سال 2024 کا شاندار جشن کے ساتھ استقبال کیا۔ملک کے مختلف شہروں میں پابندیوں کے باجود نئے سال کا جشن منانے کیلئے منچلے سڑکوں پر نکل آئے اور سال نو کو بھرپور انداز میں خوش آمدید کہا ۔

مصنف کے بارے میں