ناصر حسین کی 2024 کے لیے بابر اعظم اور ویرات کوہلی کے بارے میں بڑی پیش گوئی

ناصر حسین کی 2024 کے لیے بابر اعظم اور ویرات کوہلی کے بارے میں بڑی پیش گوئی
سورس: file

لاہور: انگلینڈ کے سابق کپتان اور معروف کمنٹیٹر ناصر حسین نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال پاکستانی ٹیم اور بابر اعظم کے لیے شاندار ہو گا۔

سماجی رابطے کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ انسٹا گرام پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں سابق انگلش کپتان ناصر حسین نے کہا کہ میرے خیال میں سال 2024 میں پاکستانی بلے باز بابر اعظم اور بھارتی بلے باز ویرات کوہلی چمکیں گے۔ 

انگلینڈ کے سابق کپتان نےکہا کہ سال 2024 پاکستان کرکٹ ٹیم اور بابر اعظم کے لیے بہترین ہو گا۔

d5cabc7d6a4d236c23879f486b12f398


ناصر حسین کا کہنا تھا  کہ بابر اعظم نے کپتانی چھوڑ دی جس سے ان کے کندھوں پر بوجھ کم ہو سکتا ہے اور وہ اپنی بیٹنگ کی مہارت پر زیادہ توجہ دے سکتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں