حج کی تیاریاں شروع، غلاف کعبہ تین میٹر اوپر اٹھا دیا گیا

حج کی تیاریاں شروع، غلاف کعبہ تین میٹر اوپر اٹھا دیا گیا
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

مکہ المکرمہ: سعودی عرب میں رواں سال حج کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں اورغلاف کعبہ کو تین میٹر اوپر اٹھا دیا گیا ہے جسے حج کے بعد واپس نیچے کر دیا جائے گا۔ 
سعودی عرب میں مسجد الحرام اورمسجد نبوی انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کی زیرنگرانی خانہ کعبہ کا غلاف نیچے سے تین میٹر تک اوپر اٹھا دیا گیا ہے جوحج کی تیاریوں کے آغاز میں سے ایک عمل ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خانہ کعبہ کے غلاف کو اوپر اٹھانے کے عمل کیلئے 50 سے زائد ماہرین پرمبنی خصوصی ٹیمیں ہیں جبکہ ایک خصوصی سیڑھی بھی ہے جو صرف اس کام کیلئے مختص ہے۔ 
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جہاں سے غلاف اوپر اٹھایا گیا ہے وہاں دومیٹرچوڑے سفید کاٹن کے کپڑے سے خانہ کعبہ کو چاروں طرف سے ڈھانپ دیا گیا ہے اور حج کے بعد غلاف کعبہ کوواپس تین میٹرنیچے کردیا جائے گا۔