وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی سفیر کی اہم ملاقات 

وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی سفیر کی اہم ملاقات 
سورس: File

اسلا م آباد: وزیراعظم  شہباز شریف سے امریکی سفیرڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی ہے۔ وزیر اعظم نے  امید کا اظہار کیا کہ ڈونلڈ بلوم  پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید بڑھانے کے لیے اپنی کوششیں وقف کریں گے۔ 

نیو نیوز کے مطابق وزیر اعظم شہبا زشریف نے زور دیا کہ پاک امریکا تجارت وسرمایہ کاری فریم ورک معاہدے کو جلد حتمی شکل دی جائے ۔ ڈونلڈ بلوم نے  پاک امریکا دوطرفہ تعلقات کو مزید بہتر بنانے کیلئے کردار ادا کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

وزیراعظم نے خطے میں امن کے لیے جموں و کشمیر کے تنازع کے پرامن حل کی اہمیت پر زور دیااور کہاعالمی برادری مسئلہ کشمیر پر اپنی اخلاقی اور معیاری ذمہ داریوں کو پورا کرے۔ 

مصنف کے بارے میں