لوگوں کو لاکھوں روپے سود پر قرضے دینے والا بھکاری منظر عام پر آگیا

پٹنہ: بھکاری عام طور پر ایسے شخص کو سمجھا جاتا ہے جو اپنی ضروریات کے تحت دوسروں کے آگے ہاتھ پھیلاتے ہیں لیکن بھارت میں ایک ایسا بھکاری بھی ہے جس کے سامنے کاروباری افراد سوالی بنتے ہیں۔

لوگوں کو لاکھوں روپے سود پر قرضے دینے والا بھکاری منظر عام پر آگیا

پٹنہ: بھکاری عام طور پر ایسے شخص کو سمجھا جاتا ہے جو اپنی ضروریات کے تحت دوسروں کے آگے ہاتھ پھیلاتے ہیں لیکن بھارت میں ایک ایسا بھکاری بھی ہے جس کے سامنے کاروباری افراد سوالی بنتے ہیں۔ بھارتی ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ کا 33 سالہ پپو کمار پیدائشی طور پر معذور ہے اور کوئی کام کاج نہ کرسکنے کے باعث اس نے ابتدا سے ہی گداگری کو اپنا پیشہ بنالیا۔ لوگ اسے بھیک میں پیسے دیتے ہیں لیکن اسی سے وہ اتنا امیر ہوگیا ہے کہ جو لوگ اسے بھیک دیتے ہیں وہی ان سے سود پر قرض لیتے ہیں۔
پپو کمار کے 4 بینک اکاو نٹس میں نہ صرف 5 لاکھ روپے ہیں بلکہ وہ تقریباً ایک کروڑ 25 لاکھ روپے مالیت کی جائیداد کا بھی مالک ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس نے مقامی تاجروں کو بھاری شرح سود پر 10 لاکھ روپے کا قرض بھی دے رکھا ہے۔ اتنا کچھ ہونے کے باوجود پپو کمار بھیک مانگنا نہیں چھوڑتا کیونکہ اسی بھیک سے ہی تو وہ امیر ہوا ہے اور یہی اس کا پیشہ ہے جسے ترک کرنا اس کے نزدیک بے وقوفی ہی ہے۔