Get Alerts

زرتاج گل سے معافی مانگنے کے باوجود سپیکر نے طارق بشیر چیمہ کے ایوان میں داخلے پر پابندی لگادی

زرتاج گل سے معافی مانگنے کے باوجود سپیکر نے طارق بشیر چیمہ کے ایوان میں داخلے پر پابندی لگادی

اسلام آباد : سپیکر قومی اسمبلی نےمسلم لیگ ق کے رکن قومی اسمبلی طارق بشیر چیمہ کے رواں سیشن میں ایوان میں داخلے پر پابندی لگادی۔

سپیکر نے تحریک کے ذریعے ایوان سے منظوری  لی ۔ سپیکر نے کہا کہ کل قومی اسمبلی ایوان میں ایک انتہائی افسوس ناک واقعہ ہوا۔

واضح رہے کہ کل ایوان میں طارق بشیر چیمہ نے زرتاج گل کو نازیبا الفاظ کہے تھے جس پر سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے احتجاج کیا تھا اس کے بعد طارق بشیر چیمہ نے زرتاج گل سے معافی مانگ لی تھی۔