وزیراعظم کی اراکین اسمبلی سے ملاقات کی اندورنی کہانی سامنے آگئی

وزیراعظم کی اراکین اسمبلی سے ملاقات کی اندورنی کہانی سامنے آگئی
سورس: File photo

اسلام آباد، وزیراعظم عمران خان  اوراراکین اسمبلی کی ملاقاتوں کی اندورنی کہانی سامنے آگئی 

وزیراعظم عمران خان نے اراکین اسمبلی سے ملاقات میں تلقین کی ہے کہ وہ ضمیر کی آواز سنیں ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ اپوزیشن حکومتی اراکین اسمبلی سے رابطے کررہی ہے۔

 انہوں نے اراکین اسمبلی سے کہا کہ اگر چوروں لٹیروں کو ہی ووٹ دینا ہے تو پھر آپ اور ان میں کیا فرق ہو گا؟

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیلٹ پیپر کی شناخت سے ہارس ٹریڈنگ ختم ہوگی۔

ملاقات میں وزیراعظم نے کہا کہ جانتا ہوں کہ مہنگائی کے مسائل ہیں مگر ان چیلنجز پر قابو پائیں گے۔ دوران ملاقات عامر ڈوگر نے استفسار کیا کہ اپوزیشن کے امیدوار سید یوسف رضا گیلانی نے تو ہم سمیت آپ سے بھی ووٹ مانگا ہے؟ اس پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اب یہ ووٹ کی صورت میں مجھ سے این آر او لینا چاہتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق انہوں نے واضح طور پر کہا کہ جو مرضی کر لیں ان کے سامنے نہیں جھکوں گا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے یقین دہانی کرائی کہ اراکین پارلیمنٹ کی زیر تکمیل ترقیاتی اسکیموں کو مکمل کریں گے۔