کراچی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں آج انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان ایک اہم میچ کھیلا جائے گا۔ تاہم، اس میچ کا سب سے زیادہ اثر افغانستان کی سیمی فائنل تک رسائی پر پڑے گا۔ افغان ٹیم کی سیمی فائنل میں جگہ بنانے کا دارومدار اس میچ کے نتیجے پر ہے۔
گزشتہ روز بارش کے باعث افغانستان اور آسٹریلیا کا میچ منسوخ ہو گیا، جس کے نتیجے میں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا۔ اس سے آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچ چکا ہے، جب کہ افغانستان کی امیدیں کم ہو گئی ہیں۔
افغانستان کے سیمی فائنل تک پہنچنے کے لیے ضروری ہے کہ انگلینڈ، آج جنوبی افریقہ کو شکست دے۔ اگر انگلینڈ 301 رنز کا ہدف دیتا ہے تو جنوبی افریقہ کو 207 رنز سے شکست دینا ہو گا تاکہ اس کا نیٹ رن ریٹ افغانستان سے کم ہو جائے۔
اگر بارش کی وجہ سے انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کا میچ منسوخ ہو جاتا ہے، تو جنوبی افریقا ایک پوائنٹ حاصل کر کے سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا، جس سے افغانستان کی سیمی فائنل میں رسائی کا امکان ختم ہو جائے گا۔