Get Alerts

سونے کی قیمت میں 20 ہزار 800 روپے کا اضافہ

 سونے کی قیمت میں 20 ہزار 800 روپے کا اضافہ

کراچی: اپریل 2025 کے دوران سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ ماہ فی تولہ سونے کی قیمت میں 20 ہزار 800 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 3 لاکھ 45 ہزار 800 روپے تک جا پہنچی۔

اسی طرح 10 گرام سونا بھی 17 ہزار 832 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 96 ہزار 467 روپے کا ہو گیا۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 192 ڈالر مہنگا ہو کر 3 ہزار 276 ڈالر پر بند ہوا۔

ٹیگز: