پاکستان نے زمبابوے کو دوسرے ایک روزہ میچ میں6 وکٹوں سے شکست دیدی

Pakistan, Zimbabwe, ODI series
کیپشن: Photo: PCB Twitter

راولپنڈی: پاکستان نےزمبابوےکےخلاف دوسرا ون ڈ ے چھ وکٹ سے جیت لیا۔گرین شرٹس نے 207رنزکاہدف 36ویں اوورمیں حاصل کرلیا۔پاکستان نے اس جیت کےساتھ سیریزاپنےنام کرلی،تین میچز کی سیریزمیں پاکستان کو دوصفر کی برتری مل گئی ۔

پاکستان اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔پاکستان کی جانب سے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا گیا ور مہمان ٹیم کو 206 رنز پر چلتا کیا۔ پاکستان کی جانب سے افتخار احمد نے 5 جبکہ محمد موسیٰ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ زمبابویں بلے ولیمز  75 رنز کیساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔

جوابی اننگز میں پاکستانی اوپنرز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ 68 رنز کی ساجھے داری بنائی۔ عابد علی نے 22 ، امام الحق نے 49 جبکہ کپتان بابر اعظم نے 77 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کو کامیابی دلائی۔ 

افتخار احمد کو شاندار آل راؤنڈ کارکردگی دکھانے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ 

یاد رہے کہ 30 اکتوبر کو کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد زمبابوے کو 26 رنز سے شکست دے دی تھی۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے زمبابوے کو 282 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں زمبابوے کی پوری ٹیم 255 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی تھی۔

اس انٹرنیشنل میچ کی خاص بات یہ ہے کہ پاکستانی امپائر علیم ڈار آج سب سے زیادہ ون ڈے سپروائز کرنے والے امپائر بن گئے ہیں۔ آج کا میچ علیم ڈار کا 210 واں ایک روزہ میچ تھا اور وہ جنوبی افریقی امپائر روڈی کرٹزن کا 209 میچ سُپروائز کرنے کا عالمی ریکارڈ توڑ ڈالا۔52 سالہ سابق پاکستانی فرسٹ کلاس کرکٹر علیم ڈار نے سال 2000ء میں گوجرانوالا میں ہونے والے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ایک روزہ میچ میں پہلی بار فیلڈ امپائر کی حیثیت سے فرائض سر انجام دیے تھے۔ واضح رہے کہ علیم ڈار کے پاس اس وقت سب سے زیادہ 132 ٹیسٹ میں امپائرنگ کا اعزاز بھی موجود ہے جوکہ انہوں نے گذشتہ سال ہی سابق ویسٹ انڈین امپائر اسٹیو بکنر کا 129 ٹیسٹ میچز سپروائز کرنے کا ریکارڈ توڑکر حاصل کیا تھا۔