Get Alerts

اوباش نوجوان بھارتی خاتون وزیر کو بھی چھیڑ نے سے با زنہ آئے

اوباش نوجوان بھارتی خاتون وزیر کو بھی چھیڑ نے سے با زنہ آئے

نئی دہلی : بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں مرکزی وزیر بھی اوباش نوجوانوں کی چھیڑ چھاڑ اور دست درازی سے محفوظ نہیں رہی۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز بھارتی وزیر ٹیکسٹائل اور ”ساس بھی کبھی بہو تھی“ فیم سمرتی ایرانی دفتر سے اپنی رہائشگاہ جانے کیلئے گاڑی میں نکلیں تو ایک کار میں سوار نشے میں دھت 4 نوجوانوں نے ان سے چھیڑ چھاڑ کی، آوازیں کسیں اور گاڑی کا کئی کلومیٹر تک پیچھا کیا۔

سمرتی نے پولیس کو مطلع کیا تو چانکیا پوری تھانے کی ٹیم نے پیچھا کرکے 18 سے 20 سال کے ان نوجوانوں کو گاڑی سمیت قابو میں کرلیا اور حوالات میں بند کر دیا۔