موسم گرما میں لیموں  قدرت کا انمول تحفہ

 موسم گرما میں لیموں  قدرت کا انمول تحفہ
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: موسم گرما میں لیموں  قدرت کے عطا کردہ تحفوں میں سے ایک ہے، موسم گرما میں لیموں کا استعمال ہر عمر کے افراد کے لئے بہترین ہے۔ 

ماہرین کے مطابق ،لیموں میں وٹامن سی جیسا مفید  جز و پایا جاتا ہے  جو  صحت  کے لیے بہت ضروری ہے،  لیموں میں  وٹامن سی پایا جاتا ہے جو خواتین کی جلد کے لئے بہترین ہے اس کا روزانہ استعمال جلد پر چمک لاتا ہے اور اس کی دیرپا تروتازگی  کو برقرار رکھتا ہے۔

ملک بھر میں موسم گرما کا آغاز ہو چکا ہے اس موسم میں درجہ حرارت اپنے عروج پر ہوتا ہے ، روزمرہ کے کھانے میں معمولی  تبدیلی لا کر ہم گرم موسم کے اثرات کو کم کر سکتے ہیں  اس سلسلے میں قدرت کے عطا کردہ تحفوں میں سے لیموں ایک ہے، موسم گرما میں لیموں  کا استعمال ہر عمر کے افراد کے لئے مفید ہے ۔ 

اس کے علاوہ  لیموں  وزن کم کرنے میں مدد دیتا ہے جس کے لیے  روزانہ نہار منہ ایک گلاس نیم گرم پانی میں ایک عدد لیموں کا جوس ڈال کر پینا  چاہیے ۔

 

انسانی جسم میں موجود اضافی کولیسٹرول ہارٹ اٹیک کا باعث بنتا ہے روزانہ کی بنیاد پر لیموں کا استعمال جسم سے اضافی چکنائی دور کرنے میں مدد دیتا  ہے، جو  دل کی حفاظت کرنے میں مدد دیتا  ہے۔

لیموں میں ایسے اجزاءپائے جاتے ہیں جو آپ کے کھانے کو ہضم کرنے میں موثر کردار ادا کرتے ہیں ۔ایسے افراد جن کے گردوں میں پتھری ہے  لیمو ں کا استعمال ان کے لیے فائدہ مند ہو سکتا ہے کیونکہ اس میں موجود سٹرک ایسڈگردوں کی پتھری کو زائل کرنے کی طاقت رکھتا ہے۔

خواتین اکثر جلد کے حوالے سے فکرمند رہتی ہیں ان کے لئے لیموں کسی نعمت سے کم نہیں اس کا بنیادی جزو یعنی وٹامن سی جلد کے لئے بہترین ہے اس کا روزانہ استعمال جلد پر چمک لاتا ہے اور اس کی دیرپا تروتازگی برقرار رکھتا ہے۔