آرمی چیف کی افغان سفیر سے ملاقات، سیکورٹی اور بارڈر مینجمنٹ پر تبادلہ خیال

آرمی چیف کی افغان سفیر سے ملاقات، سیکورٹی اور بارڈر مینجمنٹ پر تبادلہ خیال

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان سفیر عمر زخیوال نے ملاقات کی جس  میں پاک افغان بارڈ مینجمنٹ کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات افغان سفیر عمر زخیوال نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی ہے، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیکورٹی صورت حال پر گفتگو کی گئی ہے جبکہ پاک افغان بارڈ مینجمنٹ کے حوالے سے  گفتگو کی گئی۔

آرمی چیف نے افغانستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں بے گناہ افراد کے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

مصنف کے بارے میں