Get Alerts

ربیکا خان اور حسین ترین کی شادی کی تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

ربیکا خان اور حسین ترین کی شادی کی تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

کراچی : ٹک ٹاکر، ماڈل اور اداکارہ ربیکا خان اور یوٹیوبر حسین ترین کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں، جس پر صارفین نے جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

گزشتہ روز دونوں کی شادی کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی، جس میں دلہا اور دلہن کو انتہائی خوش دیکھا گیا۔ تقریب میں شوبز شخصیات، ٹک ٹاکرز اور یوٹیوبرز بھی شریک ہوئے۔

ربیکا خان نے اپنے خاص دن کے لیے انارکلی طرز کی شرٹ کے ساتھ لال سرخ لہنگا پہنا، جب کہ حسین ترین نے آف وائٹ شیروانی زیب تن کی۔ دونوں کی شادی کی خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

ربیکا خان اور حسین ترین کی شادی کی تقریبات رواں سال کے آغاز سے جاری ہیں، جون میں ان کے نکاح کی تقریب ہوئی تھی اور دونوں کئی سالوں سے ایک دوسرے کے ساتھ تعلق میں ہیں۔

ٹیگز: