گندم کی امپورٹ پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

  گندم کی امپورٹ پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

کراچی :  گندم کی امپورٹ پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔وفاقی حکومت نے گندم کی امپورٹ پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ   ملک میں آٹے کی قیمتیں مستحکم اور ذخائر ضرورت کے مطابق موجود ہیں، ای سی سی نے بھی ملک میں گندم کے ذخائر کو تسلی بخش قرار دیا ہے۔

 ای سی سی نے طلب ورسد میں استحکام پر وزارت نیشنل فوڈ کے اقدامات کو سراہا اور سرکاری سطح پر گندم کی درآمد کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ملک میں گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں اس لیے مزید درآمد نہیں کی جائے گی نا ہی ٹریڈنگ کارپوریشن کے ذریعے گندم درآمد کی ضرورت ہے۔

حکومتی ذرائع نے بتایا کہ ٹی سی پی نے حال ہی میں 1 لاکھ 10 ہزار ٹن گندم درآمد کا ٹینڈر جاری کیا تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ رواں سال گندم کا پیداواری ہدف 32.1 ملین ٹن حاصل کر لیا جائے گا، گندم کی کاشت مقررہ ہدف سے 1.8 فیصد زائد ہوئی ہے۔

مصنف کے بارے میں