Get Alerts

چین نے انتہائی جدید اسلحے سے لیس بحری جہاز سمندر میں اتار دیا

چین نے انتہائی جدید اسلحے سے لیس بحری جہاز سمندر میں اتار دیا
کیپشن: image by facebook

بیجنگ: چین نے نیو جنریشن انتہائی جدید اسلحے سے لیس جنگی بحری جہاز کو سمندر میں اتار کر دشمن ممالک کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا پر ایک تصویر جاری کی گئی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ چین نے سمندر میں انتہائی جدید جنگی بحری جہاز الیکٹرو میگ نیٹک ریل گن سے لیس ہے جس کو انتہائی جدید بتایا جا رہا ہے۔

جنگی بحری جہاز ایسی میگ نیٹک ریل گن سے لیس ہے جوکہ آواز کی رفتار سے پانچ گنا تیز فائر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ، اس سے قبل یہ ٹیکنالوجی امریکہ کے پاس تھی جو اپنے بحری جہازوں کو ریل گن سے لیس کیے ہوئے تھے