چین میں اچانک سڑک بیٹھ گئی

چین میں اچانک سڑک بیٹھ گئی
کیپشن: پچاس میٹر تک گڑھا  بن گیا ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،فوٹؤ چینی میڈیا

  بیجنگ : چین میں اچانک طویل سڑک بیٹھ گئی جس نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا۔چین کے صوبے  سچوان کے شہر  گوانگ این میں اچا نک مصروف سڑک بیٹھ گئی جس 
کے باعث پچاس میٹر تک گڑھا سا بن گیا۔

رپورٹ کے مطابق یوں سڑک کے منہدم ہونے کے واقع میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی جبکہ انتظامیہ کی جانب سے واقعہ  کی تفتیش کی جا رہی ہے اور سڑک کو مرمتی کام مکمل ہونے تک ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔