عید الاضحیٰ پر   لالی وڈ کی 6 فلمیں سنیما گھروں کی زینت بنیں

عید الاضحیٰ پر   لالی وڈ کی 6 فلمیں سنیما گھروں کی زینت بنیں

لاہور: پاکستان میں عیدالاضحٰی پر  6 فلمیں سنیما گھروں میں  نمائش کے لیے پیش کی گئی ہیں۔

اگرچہ یہ فلمیں ایک دوسرے سے کافی مختلف ہیں مگر ان میں سے بیشتر کم بجٹ اور محدود وسائل سے بنائی گئی ہیں ۔ ‎کرونا کی عالمی وباء کے بعد سے صرف 5 پاکستانی فلمیں ہی اچھا باکس آفس کرسکی ہیں جب کہ درجنوں بری طرح ناکام رہی ہیں۔

عید پر پیش کی گئی فلموں میں تیری میری کہانیاں، بے بی لیشیس، وی آئی پی، مداری، آرپار اور  اللہ یار اینڈ دی ہنڈرڈ فلاورز آف گاڈ شامل ہیں۔