Get Alerts

ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی تنزلی، بیٹنگ ٹاپ 10 سے باہر

ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی تنزلی، بیٹنگ ٹاپ 10 سے باہر

کراچی: آئی سی سی کی تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کو زبردست دھچکا لگا ہے، جہاں بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں نمایاں تنزلی دیکھی گئی ہے۔

بیٹنگ کے شعبے میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی ٹاپ 10 میں جگہ نہ بنا سکا۔ سعود شکیل 11ویں، محمد رضوان 19ویں اور بابر اعظم 22ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ سلمان علی آغا 33ویں اور شان مسعود 44ویں نمبر پر ہیں۔

بولنگ میں بھی پاکستان کی پوزیشن کمزور نظر آئی۔ نعمان علی ایک درجہ نیچے آ کر پانچویں نمبر پر آگئے ہیں، جبکہ ساجد خان اور شاہین شاہ آفریدی بالترتیب 20ویں اور 21ویں پوزیشن پر ہیں۔ محمد عباس 26ویں اور نسیم شاہ 34ویں نمبر پر پہنچے۔ سپنر ابرار احمد تنزلی کے بعد 48ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

دوسری جانب انگلینڈ کے جو روٹ بیٹنگ میں بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں، جبکہ بھارت کے جسپریت بمراہ بولنگ میں پہلے نمبر پر ہیں۔

ٹیگز: