Get Alerts

یورپی کمیشن کا پی آئی اے کی پروازوں سے پابندی اٹھانے  کا معاملہ ایک بار پھر موخر 

یورپی کمیشن کا پی آئی اے کی پروازوں سے پابندی اٹھانے  کا معاملہ ایک بار پھر موخر 

کراچی:یورپی کمیشن کا پی آئی اے کی پروازوں سے پابندی اٹھانے  کا معاملہ ایک بار پھر موخر  ہوگیا ہے۔یورپ میں قومی ایئر لائن پی آئی اے کی پروازوں پر 4 سال سے پابندی عائد ہے۔واضح رہے کہ یورپی ملکوں میں پروازیں بحال نہ ہونے سے پی آئی اے کی نج کاری پر بھی منفی اثرات پڑ سکتے ہیں۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ سول ل ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے اقدامات نہ کرنے پر پابندی میں توسیع ہوئی۔

  ای یو کمیشن کے 31 مئی کے اجلاس میں سی اے اے کو قابل افسران لگانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ریگولیٹری ڈیپارٹمنٹ کا رویہ غیر سنجیدہ ہے۔

ٹیگز: