Get Alerts

داڑھی منڈوانے سے انکار، خاتون دیور کے ساتھ فرار ہوگئی

داڑھی منڈوانے سے انکار، خاتون دیور کے ساتھ فرار ہوگئی

بھارت: بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا، جہاں ایک خاتون نے شوہر سے داڑھی منڈوانے کا مطالبہ پورا نہ ہونے پر اپنے دیور کے ساتھ گھر چھوڑ دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق میرٹھ کے علاقے انچولی سے تعلق رکھنے والی عرشی نامی خاتون کی شادی سات ماہ قبل شاکر نامی شخص سے ہوئی تھی۔ شادی کے بعد عرشی نے شوہر سے داڑھی منڈوانے کا مطالبہ کیا، تاہم شوہر نے اس سے انکار کر دیا۔ اسی معاملے پر دونوں کے درمیان جھگڑے شروع ہو گئے۔

شاکر کا کہنا ہے کہ عرشی نے شادی کے آغاز میں ہی واضح کر دیا تھا کہ وہ یہ رشتہ خاندانی دباؤ کے تحت قبول کر رہی ہے، اور اس نے ساتھ رہنے کی شرط داڑھی منڈوانا رکھی تھی۔ شاکر کے مطابق اس نے اس مسئلے پر اپنے سسرالیوں سے بھی بات کی، مگر کوئی حل نہ نکل سکا۔

اسی دوران عرشی کا اپنے دیور سے تعلق قائم ہو گیا، اور دونوں مبینہ طور پر 3 فروری کو گھر سے فرار ہو گئے۔ شاکر کا کہنا ہے کہ بدنامی کے ڈر سے پہلے خود تلاش کی کوشش کی، مگر کامیابی نہ ملنے پر اہلِ خانہ کو اطلاع دی اور پھر پولیس میں رپورٹ درج کرائی گئی۔

شاکر نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ عرشی نے 5 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ اس کے اہلِ خانہ نے اب اس سے لاتعلقی اختیار کر لی ہے۔

پولیس کے مطابق تفتیش کے دوران پتا چلا ہے کہ خاتون اس وقت لدھیانہ میں موجود ہے، اور اسے بازیاب کرانے کے لیے پولیس ٹیم روانہ کر دی گئی ہے۔

ٹیگز: