بھارت میں منشیات اسمگلنگ کے ا لزام میں 11 سال سے قید پاکستانی خواتین فاطمہ، ممتاز اور حنا رہا

بھارت میں منشیات اسمگلنگ کے ا لزام میں 11 سال سے قید پاکستانی خواتین فاطمہ، ممتاز اور حنا رہا

گوجرانوالہ/لاہور: بھارت میں منشیات اسمگلنگ کے ا لزام میں گیارہ سال سے قید پاکستانی خواتین فاطمہ، ممتاز   اور   گیارہ سالہ حنا  کو  رہا  کر دیا   گیا۔

تفصیلات کے مطابق, بھارت کی امرتسر جیل میں گزشتہ گیارہ سال سے قید دو بہنوں فاطمہ اور ممتاز  کو پاکستان واپس آنے کی اجازت مل گئی ہے. دونوں بہنیں گوجرانوالہ کی رہائشی ہیں، جو دوہزار چھ میں سمجھوتہ ایکسپریس کے ذریعے اپنے رشتہ داروں سے ملنے بھارت گئیں تو انہیں اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا تھا.

بھارتی عدالت نے دونوں بہنوں کو ساڑھے دس دس سال قید اور دو دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی, اس سال اپریل میں سزا  تو ختم ہو گئی تاہم جرمانے کی رقم ادا نہ کرنے کیوجہ سے رہائی نہ مل سکی تھی مگراب ایک بھارتی این جی او نے پاکستانی خواتین کی جرمانے کی رقم ادا کر دی ہے جس کے بعد انہیں جیل سے رہا کر کے واپس پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

فاطمہ کی رہائی کی خبر سن کر اسکے بیٹے اور بیٹیاں اپنی والدہ کیساتھ اپنی بہن حنا سے ملنے کیلئے بھی بیتاب ہیں،جسے انہوں نے صرف تصویروں میں ہی دیکھا ۔

مصنف کے بارے میں