عائشہ گلالئی کی بہن پر تنقید نہ کی جائے، عمران خان کی کارکنوں کو ہدایت

عائشہ گلالئی کی بہن پر تنقید نہ کی جائے، عمران خان کی کارکنوں کو ہدایت

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنی جماعت کے کارکنان سے درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام سپورٹرز عائشہ گلالئی کی بہن کو نشانہ بنانے کا سلسلہ بند کریں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مجھے نااہل کرانے کے لیے تمام تر حربے ناکام ہونے کے بعد مسلم لیگ ن نے وہ کام کرنا شروع کر دیا جس میں وہ مہارت رکھتے ہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ جو اپنے ضمیر کا سودا کر رہے ہیں وہ خود بے نقاب ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کا ضمیر خرید کر خیبر پختونخواہ حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کی جا رہی ہے باقی لوگوں نے یقین دلایا کہ وہ اپنا ضمیر نہیں بیچیں گے۔ واضح رہے کہ عائشہ گلالئی پاکستان کی نامور اسکوئش پلیئر ماریہ طور کی بہن ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں