کراچی کی 13یونین کونسلز میں انسداد پولیومہم شروع ،8اگست تک جاری رہے گی

کراچی کی 13یونین کونسلز میں انسداد پولیومہم شروع ،8اگست تک جاری رہے گی

کراچی: سندھ ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی جانب کراچی کی حساس یونین کونسلز میں پولیو مہم کا آغازکردیا گیا۔ تیرہ حساس یونین کونسلز میں چار لاکھ بچوں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔  چھ روزہ مہم آٹھ اگست تک جاری رہے گی،موسم گرما میں لوگوں کی بڑی تعداد اندرون ملک ایک شہر سے دوسرے شہر سفر کرتے ہیں جس کی بنا پر پولیو وائرس کے منتقل ہونے کے خطرات زیادہ ہوتے ہیں جبکہ گڈاپ ، گلشن اقبال اور نارتھ کراچی کی تیرہ حساس یونین کونسلز میں خصوصی انسداد پولیو مہم کا مقصد پولیو وائرس کا جڑ سے خاتمہ کرناہے۔  کراچی میں رواں سال اب تک پولیو کا ایک کیس بھی ریکارڈ نہیں کیا گیا۔

مصنف کے بارے میں