Get Alerts

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی خالہ بیگم نجمہ حمید انتقال کرگئیں 

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی خالہ بیگم نجمہ حمید انتقال کرگئیں 
سورس: File

راولپنڈی : مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنما طاہرہ اورنگزیب کی بہن اور وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی خالہ بیگم نجمہ حمید راولپنڈی میں انتقال کر گئیں۔

نیو نیوز کے مطابق بیگم نجمہ حمید پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر رکن تھیں۔ بیگم نجمہ حمید مسلم لیگ (ن) کی طرف سے دو مرتبہ سینیٹر منتخب ہوئیں۔