Get Alerts

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا

 بلاوائیو :  پاکستان اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ آج بلاوائیو کے کوئنز سپورٹس کلب میں پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 4 بجے شروع ہوگا۔

زمبابوے کی قیادت سکندر رضا کر رہے ہیں، جبکہ قومی ٹیم کی کمان سلمان علی آغا کے ہاتھ میں ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کو تین میچوں کی سیریز میں زمبابوے کے خلاف ایک صفر کی برتری حاصل ہے، کیونکہ گرین شرٹس نے پہلے ٹی 20 میچ میں زمبابوے کو 57 رنز سے شکست دی تھی۔

ٹیگز: