Get Alerts

عمران خان اور طاہر القادری کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

عمران خان اور طاہر القادری کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد: اسلام آباد کے دبنگ ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو پر تشدد کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کی۔ اس موقع پر پولیس رپورٹ پیش کی گئی جس میں کہا گیا کہ دونوں ملزمان گرفتار نہیں ہو سکے لہذا انہیں اشتہاری قرار دیا جائے۔ عدالت نے پولیس رپورٹ کی روشنی میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

دائمی وارنٹ جاری ہونے کے بعد مقدمے کی فائل دفتر داخل کر دی گئی جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے بعد کیس کا ٹرائل ہو گا۔ عمران خان اور علامہ طاہر القادری پر دھرنے کے دوران کارکنوں کو بھڑکا کر اس وقت کے ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو پر تشدد کرانے کا الزام ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں