آئی ایم ایف نے پاکستان کو 6ارب 20کروڑ ڈالر قرض دینے کی منظوری دیدی

آئی ایم ایف نے پاکستان کو 6ارب 20کروڑ ڈالر قرض دینے کی منظوری دیدی
کیپشن: image by Facebook

اسلام آباد :آئی ایم ایف نے پاکستان کو چھ ارب بیس کروڑ ڈالر قرض دینے کی منظوری دے دی ، رواں برس پاکستان کو دو ارب ڈالر کی قسط جاری کی جائے گی ۔


تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کو چھ ارب ڈالر قرض جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے جوکہ قسطوں میں ادا کیا جائے گا ، رواں مالی سال پاکستان کو دو ارب ڈالر جاری کیے جائیں گے ۔


آئی ایم ایف کی جانب سے اس سلسلے میں اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے ، پاکستان کو مجموعی قرض کی ادائیگی تین سالوں کے دوران مکمل کی جائے گی ۔