Get Alerts

کاہنہ سانحہ: مریم نواز کی متاثرہ خاندانوں سے ملاقات، امدادی چیک تقسیم

کاہنہ سانحہ: مریم نواز کی متاثرہ خاندانوں سے ملاقات، امدادی چیک تقسیم

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کاہنہ سانحے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کے اہلِ خانہ سے ملاقات کرکے ان کے غم میں شریک ہونے کا اظہار کیا اور متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ جاں بحق ہر بچے کے ورثا کو 20 لاکھ روپے جبکہ زخمی ہونے والے افراد کو 5 لاکھ روپے مالی امداد فراہم کی جائے گی۔

مریم نواز نے بتایا کہ متاثرہ خاندانوں میں امدادی رقوم کے چیک تقسیم کر دیے گئے ہیں، جبکہ متعلقہ حکام کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات اور علاج کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس افسوسناک سانحے نے ہر دل کو رنجیدہ کر دیا ہے اور دنیا کی کوئی بھی رقم والدین کے دکھ کا ازالہ نہیں کر سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ ننھے بچوں کی المناک موت انتہائی تکلیف دہ ہے اور حکومت متاثرہ خاندانوں کو اس مشکل گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑے گی۔ مریم نواز نے لواحقین کو یقین دلایا کہ ان کے بچوں کا غم پوری حکومت اور ان کا ذاتی دکھ ہے۔

ٹیگز: