ازبک صدر اہم دورے پر پاکستان پہنچ گئے 

ازبک صدر اہم دورے پر پاکستان پہنچ گئے 
سورس: File

اسلام آباد: ازبکستان کے صدر شوکت مرزا یوف پاکستان کے 2 روزہ  دورے پر  پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے ازبک صدر کا استقبال کیا۔ 

نیو نیوز کے مطابق اسلام آباد پہنچنے پر ازبکستان کے صدر شوکت مرزا یوف کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی ۔ 

وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران کئی معاہدوں پر دستخط ہونگے۔مذاکرات میں تجارت، راہداری، اور ازبکستان،افغانستان، پاکستان ریلوے منصوبے پر گفتگو ہوگی۔

مصنف کے بارے میں