اسلام آباد میں 3 دن جلسہ کرنے دیں: پیپلز پارٹی ، درخواست مسترد 

اسلام آباد میں 3 دن جلسہ کرنے دیں: پیپلز پارٹی ، درخواست مسترد 
سورس: File

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کو اسلام آباد میں تین کی بجائے صرف ایک روز 9 مارچ کے جلسہ کی اجازت دینے کا فیصلہ۔ یہ فیصلہ پاک آسٹریلیا کرکٹ سیریز کے باعث کیا گیا ہے۔

پی پی پی کا لانگ مارچ اسلام آباد کی طرف رواں دواں ہے جو اس وقت جنوبی پنجاب میں ہے۔  ضلعی انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق پی پی پی نے اسے درخواست دی تھی کہ اسے تین روز کے لئے اسلام آباد میں جلسہ کی اجازت دی جائے۔

ضلعی انتظامیہ نے پی پی پی کو جواب دیا ہے کہ پیپلز پارٹی صرف 9مارچ کو اسلام آباد میں جلسہ کر سکتی ہے۔پیپلز پارٹی نے سات مارچ سے نو مارچ تک فیض آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت مانگی ہے۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے باقاعدہ درخواست ڈپٹی کمشنر آفس میں جمع کرا ئی گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں