Get Alerts

صدر عارف علوی نے پنجاب میں انتخابات کے لیے 30 اپریل کی تاریخ دے دی

صدر عارف علوی نے پنجاب میں انتخابات کے لیے 30 اپریل کی تاریخ دے دی
سورس: File

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پنجاب میں عام انتخابات کے لیے 30 اپریل کی تاریخ دے دی ہے۔ صدر نے اس حوالے سے الیکشن کمیشن کے خط کے بعد منظوری دی۔ 

الیکشن کمیشن  کی طرف سے پنجاب میں انتخابات کیلئے 30 اپریل سے 7 مئی کی تاریخیں تجویز کی گئی تھیں جس کے بعد صدر مملکت نے 30 اپریل کی تاریخ منظور کی ہے۔ 

قبل ازیں الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ہوا جس میں  چیف الیکشن کمشنر کی صدارت میں  سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں پنجاب اور  خیبرپختونخوا  میں انتخابات  کے حوالہ سےمعا ملات زیر غور  آئے۔

الیکشن کمیشن نے پنجاب کے انتخابات کیلئے 30 اپریل سے 7 مئی کی تاریخیں تجویز کی تھیں جبکہ  خیبرپختونخوا انتخابات کیلئے گورنر کے پی کو بھی خط لکھ دیا۔