وزارت تعلیم کا پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی فیسوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان

وزارت تعلیم کا پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی فیسوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان
کیپشن: وزارت تعلیم کا پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی فیسوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان
سورس: فائل فوٹو

لاہور: کورونا وائرس کی وبا کے دوران وزارت تعلیم نے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی فیسوں میں بیس فیصد کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

نجی تعلیمی اداروں کی ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اپریل اور مئی کے فیسوں میں 20 فیصد کمی کی جائے۔ پیرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق فیسوں میں کمی کا اطلاق 8 ہزار سے زائد فیسوں والے اداروں پر ہو گا۔ کورونا وائرس کی عالمی وباء کی وجہ سے تعلیمی ادارے بند ہیں، اس صورتحال میں وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر کے نجی تعلیمی اداروں میں 20 فیصد فیس معاف کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا پیرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

وزارت تعلیم نے نجی تعلیمی اداروں میں فیس معافی کے اس فیصلے پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے

خیال رہے کہ گزشتہ سال بھی پیرا نے وفاقی دارالحکومت کے نجی تعلیمی اداروں میں 20 فیصد فیس معافی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا تھا۔