عمران خان , آرمی چیف سے افغان طالبان کے وفد کی ملاقات

عمران خان , آرمی چیف سے افغان طالبان کے وفد کی ملاقات

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے افغان طالبان وفد کی ملاقات، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے علاوہ ڈی جی آئی ایس آئی بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ملاقات میں افغان امن عمل پر بات چیت ہوئی۔

واضح رہے کہ طالبان وفد اور پاکستانی حکام کے درمیان وزارت خارجہ میں بڑی بیٹھک ہوئی جس میں مذاکرات کی بحالی پر اتفاق ہوا۔ تفصیلات کے مطابق ملا عبدالغنی برادر کی سربراہی میں طالبان وفد نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات میں مذاکرات کے حق میں ہونے کی یقین دہانی کرائی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن کیلئے مذاکرات ہی مثبت اور واحد راستہ ہے، پاکستان نے ایمانداری سے مصالحانہ کردار ادا کیا۔ طالبان وفد نے افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی، طالبان وفد کی پاکستان میں امریکی نمائندہ خصوصی خلیل زاد سے بھی ملاقات کا قوی امکان ہے۔ واضح رہے کہ امریکا اور افغان طالبان کے درمیان 8 ستمبر کو مذاکرات معطل ہوئے تھے۔